تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

افغان طالبان کو کبھی فنڈزیا اسلحہ فراہم نہیں کیا، سابق ڈی جی آئی ایس آئی

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر)جاوید اشرف قاضی نے افغان طالبان کو کسی بھی قسم کا اسلحہ یا مدد دینے کے الزامات کی تردید کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر)جاویداشرف قاضی نے نہایت اہم نقطے بیان کئے اور کہا کہ طالبان کی اس مرتبہ جنگ حکمت عملی اچھی رہی ہے، طالبان نے پہلے سرحدی علاقوں پر قبضےکیے، سرحدی علاقوں کوبندکرکےمرکز پر حملہ کیا اور ان کی یہ حکمت عملی کامیاب رہی۔

جاویداشرف قاضی نے کہا کہ امیدکرتا ہوں موجودہ طالبان ماضی کی طرح نہیں ہوں گے، ایساتاثر دیا جارہاہےکہ موجودہ طالبان بہترحکومت بنائیں گے۔

طالبان کو کس نے بنایا؟ کے سوال پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کو ہم نے نہیں، حالات نےبنایا ہے، افغان طالبان کو کبھی فنڈز یا اسلحہ فراہم نہیں کیا،اس کے برعکس افغانستان میں مختلف گروپوں کو امریکا نےفنڈز فراہم کیےتھے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے افغان وفد کی پاکستان آمد سے متعلق دعویٰ کیا کہ شمالی اتحاد والوں کا پوراگروہ پاکستان آیا ہوا ہے، ان کی خواہش ہے کہ طالبان کیساتھ کوئی معاہدہ ہو، شمالی اتحاد والےاب طالبان کیساتھ معاہدہ کرکےچلناچاہتےہیں۔

جاویداشرف قاضی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اہم نقطہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ تین لاکھ افغان فوج ہےسب نےتو سرینڈر نہیں کیا ہوگا، ایسےافسران ہوں گےجو بعد میں مزاحمت کرینگے۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ پاکستان پر الزامات لگتےرہےاب تو سرحد پر فینسنگ بھی ہوگئی ہے، بیس سال تک افغانستان میں رہنے والے امریکا نے پورا زور لگایا مگر وہ طالبان کو ختم نہ کرسکے۔

Comments

- Advertisement -