تازہ ترین

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بدعنوانی : سابق ڈی جی ایل ڈی اے گرفتار

لاہور : قومی احتساب بیورو نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرلیا، احد چیمہ نیب میں طلبی کے باوجود تیسری بار پیش نہیں ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بدعنوانی میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گرفتارکرلیا ہے، ملزم کی گرفتاری گلبرگ میں پنجاب پاورکمپنی کےدفترسے کی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ احد چیمہ دو بار نیب میں طلبی پر پیش ہوئے، تاہم جب انہیں تیسری بار طلب کیا گیا تو پیش نہ ہونے پر نیب نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے اظہر اقبال نے بتایا ہے کہ احد چیمہ کو گرفتار کرکے نیب ٹھوکر نیاز بیگ کے دفتر میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیب نے تیسری پیشی میں ان سے دستاویزات سمیت آنے کو کہا تھا جس پر وہ پیشش ہی نہیں ہوئے  آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے پرنسپل سیکیرٹری فواد حسن فواد اور دیگر افسران کو بھی طلب کیا گیا گیا تھا۔


مزید پڑھیں: آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی انکوائری، نیب نے شہباز شریف کو طلب کرلیا


نمائندے کے مطابق احد چیمہ پنجاب حکومت کے طاقتور افسر شمار کیے جاتے ہیں، یہ اس وقت ڈی جی ایل ڈی اے تھے جب آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بڑے پیمانے پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، جس کی نیب تحقیقات کر رہا ہے۔


مزید پڑھیں: آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل، چیف انجینئر ایل ڈی اے کی طلبی


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

 

Comments

- Advertisement -