ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

سابق ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں نیا موڑ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق ڈی ایس پی عثمان حیدرکی بیوی اوربیٹی کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کرکے جسمانی نمونے حاصل کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سابق ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔

پولیس نے مقتولہ خاتون اور اس کی بیٹی کی قبر کشائی کر کے لاشیں نکال لی ہیں اور دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیے جسمانی نمونے بھجوا دیے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کو پہلے لاوارث سمجھ کر سپردِ خاک کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں ملزم کے انکشاف پر معلوم ہوا کہ بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد کہاں پھینکا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برکی پولیس نے مقتولہ خاتون کی بہن کو مقدمے کا مدعی بنایا گیا ہے اور قبر کشائی کے بعد میتیں مدعیہ کے حوالے کر دی گئی ہیں، جبکہ تدفین اوچ شریف میں کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹس کی روشنی میں آئندہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں