دوحہ (12 جولائی 2026): قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ ال ثانی84 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق شاہی دیوان نے اعلان کیا ہے کہ سابق امیر شیخ خلیفہ بن حمد آل ثانی انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔
امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ان کی موت پر تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق امیر شیخ حمدبن خلیفہ ال ثانی موجودہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی کے والد تھے اور وہ 27 جون 1995 سے 25 جون 2013 تک قطر کے امیر رہے۔
دریں اثنا صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کا اظہار کرتے ہوئے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور قطری عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی دور اندیش قیادت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے قطر کی ترقی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو سراہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم سابق امیر نے قطر کے عوام کی فلاح، علاقائی امن و ترقی اور بین الاقوامی تعاون کیلیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ مرحوم شیخ بن خلیفہ کی پاکستان کیلیے محبت اور خلوص کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ غم کی اس گھڑی میں قطر کی قیادت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔


