ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کی نمازِ جنازہ ادا

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ(13 جولائی 2026): قطر کے سابق امیر اور جدید قطر کے بانی شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کی نمازِ جنازہ دوحہ کی جامع مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں ادا کر دی گئی ہے۔

قطر کے سابق امیر اور جدید قطر کے بانی شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کی نمازِ جنازہ میں موجودہ قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی طویل علالت کے بعد 74 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ وہ 1995ء سے 2013ء تک قطر کے امیر رہے۔

جس کے بعد 2013ء میں انہوں نے رضاکارانہ طور پر اقتدار اپنے صاحبزادے اور موجودہ امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے حوالے کر دیا تھا۔ ان کے دورِ حکومت میں قطر نے دنیا بھر میں بے پناہ معاشی اور سفارتی ترقی کی۔

سابق امیر کے انتقال پر امیری دیوان کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور ملک بھر میں 4 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

Former emir of Qatar, Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani, dies at 74

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں