تازہ ترین

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

سپریم کورٹ نےآڈیولیکس پر کمیشن کالعدم قرارنہیں دیا ،چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان باب ولس انتقال کرگئے

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان باب ولس 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور 1981 ایشز کے ہیرو باب ولس 70 برس کی عمر میں چل بسے، انگلش کرکٹ بورڈ نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فاسٹ بولر باب ولس نے 90 ٹیسٹ اور 64 ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، باب ولس نے 1971 میں ڈیبیو کیا اور 1984 میں کرکٹ سے ریٹائر ہوئے۔

سابق انگلش کپتان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 325 وکٹیں حاصل کیں، باب ولس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 899 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

رپورٹ کے مطابق باب ولس ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ ایکسپرٹ اور براڈ کاسٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے وکٹ لینے والوں کی آل ٹائم کھلاڑیوں کی فہرست میں جمی اینڈرسن، اسٹیورٹ براڈ اور آئن بوتھم کے بعد باب ولس کا چوتھا نمبر ہے۔

باب ولس نے 1981 میں کھیلی جانے والی ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف 43 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال ٹیسٹ ٹیم کے بہترین گیارہ کھلاڑیوں میں باب ولس کو شامل کیا تھا۔

Comments