ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

سابق ایف بی آئی چیف جیمز کومے پر فرد جرم عائد کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(26 ستمبر 2025): امریکی محکمہ انصاف نے سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومے پر کانگریس سے جھوٹ بولنے اور مجرمانہ کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر فرد جرم عائد کردی۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق ایف بی آئی چیف جیمز کومے پر فرد جرم عائد کردی گئی، امریکی محکمہ انصاف کے مطابق جیمز کومے پر جھوٹ بولنے اور تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنےکا الزام ہے۔

ٹرمپ نے جمعرات کو اس فرد جرم کو "امریکا کے لیے انصاف!” قرار دیا۔ ٹرمپ کے وفادار ایف بی آئی ڈائریکٹر کش پٹیل اور اٹارنی جنرل پام بونڈی نے بھی اسی طرح کے بیانات جاری کیے، انہوں نے کہا "کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔”

یاد رہے کہ جیمز کومے کو ٹرمپ کی پہلی انتظامیہ کے چند ماہ بعد برطرف کر دیا گیا تھا اور تب سے وہ روس کی تحقیقات سے متعلق بدلہ لینے کی خواہش رکھنے والے ٹرمپ حامیوں کا ایک اہم ہدف رہے ہیں۔

جیمز کومے نے اپنی فرد جرم کے بعد ایک ویڈیو میں کہا "میرا دل محکمہ انصاف کے لیے ٹوٹ گیا ہے لیکن مجھے وفاقی عدالتی نظام پر بہت بھروسہ ہے، اور میں بے گناہ ہوں۔ تو آئیے مقدمہ چلائیں۔”

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں