The news is by your side.

Advertisement

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعبدالمالک کاسی انتقال کرگئے

کوئٹہ:طویل عرصے سے علیل سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالمالک کاسی انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹرعبدالمالک کاسی کافی عرصہ سےعلیل تھے، آج انہوں نے آخری سانسیں لیں اور خالق حقیقی سے جاملے، مرحوم کی تدفین کوئٹہ کے قدیم کاسی قبرستان میں ہوگی۔

ڈاکٹرعبدالمالک کاسی دوہزار آٹھ اور دو ہزار تیرہ کی نگراں حکومتوں میں وفاقی وزیر رہے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے عبدالمالک کاسی کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی مشر سابق وفاقی وزیر صحت اور ریلوے ڈاکٹر عبدالمالک کاسی کے انتقال پر نہایت افسردہ ہوں، ڈاکٹر صاحب انتہائی خلیق اور ملنسار انسان تھے، اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت، بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں