تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو گھر کے باہر سے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ شیریں مزاری کیخلاف ڈی جی خان میں اینٹی کرپشن کے تحت مقدمہ درج تھا، گرفتاری کے بعد انہیں تھانہ کوہسار سے ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیری مزاری کی گرفتاری ، ‘حکومت ملک میں حالات خراب کرنےجارہی ہے

پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ شیریں مزاری کو اسلام آباد میں ان کے گھر سے اٹھالیا گیا ہے، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کارکنان کو پیغام دیا کہ فوری طور پر تھانہ کوہسار پہنچیں۔

ڈاکٹر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے اپنی والدہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرد پولیس اہلکاروں نے میری ماں کو مارا پولیس اہلکار میری ماں کو گھیسٹے ہوئے لے گئے اور ہمیں بتایا گیا کہ اینٹی کرپشن لاہور انہیں لے گئی ہے۔

اس سے قبل حساس اداروں اور اعلیٰ عدلیہ کی کردار کشی کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کیخلاف مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔

ایف آئی آر میں اداروں کیخلاف اکسانا اور بھڑکانا بھی شامل ہے، مدعی ایس ایچ او نے کہا کہ میں گلشن اقبال ایروکلب گراونڈ کے قریب گشت پر تھا کہ اسی دوران گراونڈ کی دیواروں پر مختلف عبارتیں تحریر کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -