جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاسپورٹ کیلئے رجوع کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاسپورٹ کیلئے لندن سفارتخانے میں اپنے دستاویزت جمع کرادیں، آئندہ چند روزمیں اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاسپورٹ کیلئے رجوع کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن سفارتخانے میں پاسپورٹ کی تجدید کا عمل ہوا اور اسحاق ڈار نے اپنے دستاویزت جمع کرادیں۔

آئندہ چند روزمیں اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری ہو جائے گا، اسحاق ڈار کو عام پاکستانی پاسپورٹ جاری کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

یاد رہے پاکستانی حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کیا چکا ہے ، جاری کردہ پاسپورٹ کی مدت 10 سال ہے، ترجیحی بنیاد پر عام کیٹیگری میں جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ نواز شریف کو ڈپلو میٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا، حکومت کی تبدیلی کے بعد پاسپورٹ کی تجدید کی ہدایت جاری کی گئی تھی، نواز شریف اب کسی بھی وقت پاکستان کیلئے روانہ ہوسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں