تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سابق وزیر خزانہ کے بھائی کو اسمگلنگ کے جرم میں 30 سال قید

قاہرہ : مصری عدالت نے سابق وزیر خزانہ کے بھائی کو قیمتی نوادرات کی اسمگلنگ کے الزام کے 30 برس قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کی عدالت عالیہ نے ہفتے کے روز قیمتی نوادرات کی اسمگلنگ کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق صدر حسنی مبارک کے وزیر خزانہ یوسف غالی کے بھائی رؤف غالی کو اسمگلنگ کے الزام قید کی سزا سنائی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدالت نے رؤف غالی پر قید کی سزا کے ساتھ ساتھ 60 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

مصری عدالت نے سابق وزیر خزانہ کے بھائی کے ساتھ ساتھ تین دیگر افراد کو بھی قید کی سزا سنائی ہے جس میں مصر میں اٹلی کے سابق اعزازی قونصل لاڈیسلاو اسکال بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری حکومت نے اٹلی کے سابق اعزازی قونصل کی گرفتاری کےلیے انٹرپول سے ریڈنوٹس جاری کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چوری کیے جانے والے نوادرات میں 22 ہزار سونے کے سکے، 151 چھوٹی مورتیاں، پانچ ممی ماسک، 11 مٹی کے برتن اور اسلامی دور کی چینی کی تین ٹائلوں سمیت ایک لکڑی کا تابوت شامل تھا۔

اطالوی پولیس نے 2017 میں بحیرہ روم کے ساحلی شہر سکندریہ میں ایک سفارتی کنٹینر سے اس چوری کا سراغ لگایا تھا۔

Comments

- Advertisement -