تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

امریکا میں سابق فٹبالر کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک

واشنگٹن : امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ رونما ہوگیا، سابق فٹبالر کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں فائرنگ کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

فائرنگ کا سابق فٹبال کھلاڑی فلپ ایڈمز نے کی، ملزم نے پانچ افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقتولین میں حملہ آور کی اہلیہ اور دو پوتیاں بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ریاست جنوبی کیرولینا میں فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ صدر بائیڈن کی جانب سے گھریلو ساختہ اسحلے پر پابندی سے متعلق بیان کے کچھ دیر بعد رونما ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : صدر بائیڈن کا اسلحے پر پابندی سے متعلق بڑا فیصلہ، ری پبلکنز کی تنقید

صدر بائیڈن نے اسلحے پر پابندی سے متعلق صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ انصاف کسی بھی قسم کا اسلحے رکھنے والے کے پس منظر کی جانچ کرے گا۔

Comments

- Advertisement -