بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

سابق وزیرخارجہ صاحب زادہ یعقوب 95 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کےسابق وزیرخارجہ صاحبزادہ یعقوب خان 95 سال کی عمرمیں طویل علالت کے بعد آج انتقال کرگئے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) صاحبزادہ یعقوب خان 23 دسمبر 1920ءکو متحدہ ہندوستان کے شہررام پورمیں پیدا ہوئےاورابتدائی تعلیم براؤن کیمرج کالج دہرادون سے حاصل کی۔

انہوں مشرقی پاکستان میں ملٹری کمانڈ کے سربراہ کے طورپربھی خدمات انجام دیں اور1971 کی جنگ میں بھارت کے خلاف صف آرا تمام ترفوج ان کے ماتحت تھی۔

صاحب زادہ یعقوب سابق ملٹری جنرل ضیاء الحق کے دورمیں پاکستان کے وزیرخارجہ منتخب ہوئے اوربالترتیب بینظٰیربھٹواورنواز شریف کے دورمیں بھی مذکورہ فرائض انجام دیتے رہے، ان کی وزارتِ خارجہ کا دور 1982ء سے 1991ء تک محیط ہے۔

انہوں نے امریکہ، روس اور فرانس میں بھی پاکستانی سفیرکے طور پر اپنی خدمات انجام دیں۔

صاحب زادہ یعقوب خان آغا خان یونی ورسٹی کے بانی بورڈ آف ٹرسٹیز میں بھی شامل تھے، وزیراعظم نواز شریف نے انکی وفات پراظہارِافسوس کرتے ہوئے اسے قومی نقصان قراردیا۔

+ posts

سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں