جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

’وفاقی حکومت اس انقلاب کو روکنے کی غلطی نہ کرے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ انتخاب یا انقلاب کا نعرہ لے کر پاکستانی قوم اب نکل چکی ہے، وفاقی حکومت اس انقلاب کو روکنے کی غلطی نہ کرے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل جو حقیقی آزادی مارچ کا حصہ بننے کے لیے کراچی سے پی ٹی آئی سندھ کے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے پنجاب میں داخل ہوچکے ہیں نے لانگ مارچ کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

سابق گورنر سندھ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مارچ میں ابھی صرف پنجاب کے لوگ ہی شامل ہیں، ابھی خیبر پختونخوا، سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی شرکت باقی ہے۔

- Advertisement -

عمران اسماعیل نے کہا کہ ابھی سےدن میں 15 پندرہ پریس کانفرنسیں ہو رہی ہیں جب ملک بھر سے عوام اس لانگ مارچ میں شامل ہوجائیں گے تو اس کے بعد میں ان کی کیا حالت ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ انتخابات یا انقلاب کا نعرہ لے کر پاکستانی قوم اب نکل چکی ہے، وفاقی حکومت اس انقلاب کو روکنے کی غلطی نہ کرے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں