The news is by your side.

Advertisement

سابق گورنر کے بیٹے نے نیب سے پلی بارگین کرلی

راولپنڈی: انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر نیب نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر کے بیٹے پرنس سلیم سے پلی بار گین کی، پرنس سلیم کو نیشنل بینک میں50ملین روپے فراڈ کےکیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

نیب کے مطابق چیئرمین نیب نے پرنس سلیم کی پلی بار گین کی درخواست منظور کی، جس پر پرنس سلیم کی جانب سے 51 ملین روپے کا چیک احتساب عدالت میں جمع کرادیا گیا ہے، پرنس سلیم کو 2017 میں سرکاری بینک سے فراڈ پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  جعلی نیب افسران کا سرکاری حکام کو بلیک میل کرنے کا انکشاف

یاد رہے کہ میر غضنفر علی خان 2015 میں گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات میں ہنزہ سے ن لیگ کے ٹکٹ پر قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہو ئے تھے جنہوں نے 6 ماہ بعد اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے کر گورنر کا عہدہ سنبھال لیا تھا۔بعد ازاں 15 ستمبر 2018 کو میر غضنفر علی خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جو صدر مملکت عارف علوی نے 25 ستمبر 2018 کو قبول کرلیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں