تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...
Array

ماضی کی حکومتوں نے تعلیم یافتہ ٹیچر بھرتی نہیں کیے، وزیراطلاعات کا انکشاف

اسکردو : وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے گلگت بلتستان میں تعلیم یافتہ ٹیچر بھرتی ہی نہیں کیے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا، انہوں نے کہا کہ امن و آشتی کی سرزمین گلگت بلتستان میں سابقہ ادوار میں حکومتوں نے صحت اور تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، حتیٰ کہ تعلیم یافتہ ٹیچرز کو بھی بھرتی نہیں کیا۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں تربیت یافتہ نرسز کی تعداد میں صرف 46 ہے لیکن موجودہ حکومت نرسز کی تعداد 500 کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔

دوسری جانب جی بی کا ماہر ڈاکٹر عدم سہولیات کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نوکری کرنے پر مجبور ہے، اس مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان حکومت نے ڈاکٹرز کے معاوضے میں کئی گنا اضافہ کیا ہے۔

وزیر اطلاعات فتح اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر سے ماہر ڈاکٹرز کو بلوا کر گلگت بلتستان میں تعینات کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -