منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

ٹرمپ دھمکی دیکرپاکستان سے مدد مانگ رہے ہیں، سابق سربراہ آئی ایس آئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل(ر)احسان الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو خود اعتمادی سے دنیا سےتعلقات رکھنے چاہئیں، ٹرمپ دھمکی کےاندازمیں پاکستان سےمدد مانگ رہےہیں، فاروق حمید کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے چیئرمین نیب نے شریف خاندان سے تعلقات نبھائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنرل(ر)احسان الحق نے کہا کہ سرد جنگ کے بعد کئی سپرپاورز سامنے آرہی ہیں، پاکستان کو اپنے مفادات کیلئے بہت سے کام کرنے ہیں، پاکستان کو امریکا کے ساتھ روس سے بھی تعلقات رکھنے ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ایٹمی قوت کوامریکا تسلیم کرتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ دھمکی کےاندازمیں پاکستان سےمدد مانگ رہےہیں، پاکستان کو امریکا کی مدد کرنی چاہیے، امریکا بظاہر کہتا ہے کہ سی پیک کا مخالف نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں جنرل(ر)احسان الحق نے کہا کہ پاکستان جیسےخطرات ہر ملک کو درپیش ہوتے ہیں ،مسائل سے نمٹنے کی اہلیت خطرات سے زیادہ رہنی چاہیے، چین عالمی طاقت بن چکاہے۔

سابق سربراہ آئی ایس آئی نے مزید کہا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات میں بہت بہتری آگئی ہے، پاکستان کو خود اعتمادی سے دنیا سے تعلقات اور افغانستان میں امن کیلئے شامل ہونا چاہیے۔

پچھلےاین آراو نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، فاروق حمید

دریں اثناء پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹرنیب پنجاب فاروق حمید نے کہا کہ نیب قانون پرعملدرآمد ہو تو بہترین احتساب ہوگا، ماضی میں اپنی مرضی کے لوگوں کو چیئرمین نیب لگایا گیا، مک مکاکےساتھ کام ہوا،چھوٹے پکڑےگئےلیکن بڑےنہیں، جب بھی کوئی حکومت آتی ہے وہ اپناپراسیکیوٹر لے کرآتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ این آر او کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، مشرف دور میں معاملات میں دخل اندازی ہوتی تھی، اس دور میں کئی لوگوں کو ریلیف دے کر ق لیگ بنائی گئی، مشرف کے این آر او پر نیب میں موجود لوگ روئےتھے، پچھلےاین آراو نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا۔

چیئرمین نیب نےشریف خاندان سےتعلقات نبھائے، سابق ڈائریکٹرنیب پنجاب

فاروق حمید نے بتایا کہ موجودہ چیئرمین نیب نوازشریف کےخاص آدمی ہیں، بدقسمتی سےچیئرمین نیب نےشریف خاندان سےتعلقات نبھائے، چیئرمین نیب کی تعیناتی کا موجودہ طریقہ کارغلط ہے۔

چیئرمین نیب کی تعیناتی کااختیارسپریم کورٹ کےپاس ہوناچاہیے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک سے باہر لے جائےگئے اربوں کھربوں روپے واپس لائےجائیں، نیب کو نوازشریف کو ایئرپورٹ پر ہی حراست میں لینا چاہئیےتھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں