تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کابل میں علما کونسل کے سابق سربراہ قتل

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں پرتشدد واقعات میں کمی نہ آسکی، آج بھی نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے قندوز علما کونسل کے سابق چیئرمین کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افسوسناک واقعہ کابل کے ضلع جکشاں میں علی الصبح پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا، جن کی شناخت فیض محمد فیاض کے نام سے ہوئی ہے، مقتول قندوز علماکونسل کے سابق سربراہ تھے۔

کابل پولیس ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فیض محمد فیاض پر نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے گولیوں کی بوچھاڑ کی، انہیں سترہ گولیاں ماری گئیں، قتل کے سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر کسی بھی مسلح گروہ نے قتل کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز افغانستان میں ٹی وی چینل میں کام کرنے والی 3 خواتین کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان میں مقامی ٹی وی چینل کی 3 خواتین قتل

افغان ٹی وی کے سربراہ کے مطابق واقعہ صوبہ ننگرہار کے دارالخلافہ جلال آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے تینوں خواتین کو سر میں گولیاں ماریں، تینوں خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

دوسری جانب طالبان نے فائرنگ کے واقعات میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے جبکہ تاحال کسی اور گروپ نے بھی ذمہ داری نہیں قبول کی ہے۔

Comments

- Advertisement -