یو اے ای: سابق سربراہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی ڈاکٹر محمد البرادعی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف دھمکیاں عراق جنگ سے پہلے جیسی صورتِ حال معلوم ہوتی ہے، ایسا ہی عراق کے خلاف غیر اخلاقی اور غیر قانونی جنگ سے پہلے کیا گیا تھا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAE) کے سابق سربراہ ڈاکٹر محمد البرادعی کا کہنا تھا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آج انسانی زندگی اور علاقائی تباہی کو مسئلہ ہی نہیں سمجھا جا رہا اور ہم یہ کبھی سیکھنا ہی نہیں چاہتے۔
رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ یک طرفہ دھمکیاں ایسے وقت جاری ہیں جب ایران کی جانب سے کوئی واضح یا موجود خطرہ نظر نہیں آ رہا۔
صرف ایران جانتا ہے اس کو کیا ڈیڈ لائن ملی ہے، وہ ڈیل کا خواہاں ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
ڈاکٹر محمد البرادعی نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران پر حملوں کی دھمکیاں عراق جنگ کی تیاریوں جیسی گونج رکھتی ہیں، یہ صورتِ حال بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، ایسی سنگین صورتحال میں دنیا کے دیگر ممالک خاموشی تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


