The news is by your side.

Advertisement

سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا

نئی دہلی : سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا، ملازمہ پر بدترین تشدد اور قید رکھنے پر کامبلی اور ان کی اہلیہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متنازع کامبلی ایک اور تنازع میں پھنس گئے، گھریلو ملازمہ کو تنخواہ مانگنے پر کامبلی اور اہلیہ نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی اور اہلیہ کیخلاف ملازمہ پر تشدد اور تین دن تک کمرے میں قید کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سونی نامی ملازمہ ونود کامبلی کے گھر پر گذشتہ دو سال سے کام کررہی تھی۔

ملازمہ نے الزام لگایا کہ دو سال کی تنخواہ نہیں دی، پیسے مانگنے پر نہ صرف مارا گیا بلکہ قید بھی کیا گیا، باندرا پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں