تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

پاکستانیوں کا خون بہانا پڑے گا،سابق بھارتی آرمی چیف کی کھلے عام دھمکی

نئی دہلی : سابق بھارتی آرمی چیف بکرم سنگھ نے پاکستان میں دہشتگردی کی کھلے عام دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کا خون بہانا پڑے گا، پاکستانیوں کا خون بہاکرفوج کی توجہ بانٹی جاسکتی ہے تاکہ یہ کشمیر کو بھول جائیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی آرمی چیف جنرل (ر) بکرم سنگھ نے پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کا خون بہانا پڑے گا، ایسے عناصر پاکستان میں داخل کریں جو دہشت گردی پھیلائیں۔

جنرل (ر) بکرم سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل بڑھانے کے لیے جلتی پرتیل چھڑکنا ہوگا، پاکستانی فوج پر پریشربڑھانا ہوگا تاکہ یہ کشمیرکو بھول جائیں۔

سابق بھارتی آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان کی علیحدگی پسندتحریکوں کی خفیہ مدد کرنا ہوگی، پاکستانیوں کا خون بہاکرفوج کی توجہ بانٹی جاسکتی ہے، ضروری نہیں کہ یہ سارے کام ہم خود کریں، پاکستان میں بہت لوگ ہیں جو پیسے کیلئے بک جائینگے۔

یاد رہے چند روز قبل بھارتی آرمی چیف جنرل بِپن روات نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا اگر حکومت نے حکم دیا تو بھارتی فوج سرحد پار پاکستان میں آپریشن کرنے سے بھی نہیں ہچکچائے گی۔

بھارتی آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت ایک فریب ہے، اگر ہمیں پاکستان میں آپریشن کا ٹاسک دیا گیا تو ہمیں یہ نہیں کہیں گے کہ چونکہ پاکستان کے پاس جوہری ہتھیار ہیں اس لیے ہم سرحد پار نہیں کر سکتے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -