تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کے کروڑوں روپے لُٹ گئے

نئی دہلی : بھارت میں ایک پارٹنر شپ فرم نے معروف بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ سے چار کروڑ روپے ٹھگ لیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر چنئی کے بزنس مین کے خلاف معروف آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے چار کروڑ روپے لوٹنے کی شکایت درج کرائی ہے۔

ہربھجن سنگھ کی شکایت پر پولیس نے پارٹنر شپ فرم کے تحقیقات کا آغاز کیا ہے تاہم جی مہیش نامی شخص جس کے خلاف بھارتی کرکٹر نے شکایت درج کرائی ہے اس نے عدالت سے پیشگی ضمانت لے لی ہے۔

بھارتی حکام نے کیس کی تحقیقات ایک سینئر افسر کو سونپ دی ہے تاکہ معاملہ شفاف طریقے سے حل کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ نے سال 2015 میں ایک دوست کے کہنے پر چنئی کے ایک تاجر جی. مہیش کو چار کروڑ روپے قرض دیے تھے۔

ہربھجن سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ جب بھی مذکورہ شخص نے اپنی رقم واپس مانگتے ہیں وہ کوئی نا کوئی بہانہ بناکر وقت مانگ لیتا تھا، بہت اسرار کے بعد جی مہیش نے 25 لاکھ روپے کا چیک دیا تاہم وہ بھی باونس ہوگیا۔

چیک باونس ہونے پر بھارتی کرکٹر نے تامل ناڈو پولیس کو شکایت درج کرائی تاہم ابھی تک پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -