بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے پاکستانی ٹیم کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا، انہوں نے پاک بھارت میچ سے متعلق ایک ٹی وی پروگرام کے دوران گرین شرٹس کی تعریفوں کے ڈھیر لگائے۔

سابق بھارتی کرکٹر نے انڈین ٹی وی شو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس کی ناقابل شکست کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاکستان نے بھارت کو ہرایا ہے اگر آگے بھی ایسے ہی کھیلتے رہے تو پاکستان بہت خطرناک ٹیم بن جائے گی۔

پروگرام کے دوران ٹی وی شو کی اینکر نے بھی قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنرز کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے چھکے چوکوں کی برسات کرکے دبئی میں ایئر شو سیٹ کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے عبرتناک شکست دی، اس تاریخی فتح میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی 152 رنز کی ناقابل شراکت داری نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں