ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ونود کامبلی نے اہلیہ اینڈریا ہیوٹ کو فرائنگ پین سے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ اینڈریا ہیوٹ کی شکایت پر ممبئی کے باندرا پولیس اسٹیشن کے حکام نے مقدمہ درج کر کے تشدد کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔
سابق کرکٹر کی اہلیہ نے الزام لگایا کہ شوہر نے نشے کی حالت میں 12 سالہ بیٹے کے سامنے فرائنگ پیش سے مارا اور بعد میں بلہ بھی اٹھایا۔
انہوں نے پولیس کو بتایا کہ میں نے شوہر کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن نشے کی حالت میں انہوں نے تشدد کیا۔
اینڈریا ہیوٹ زخمی حالت میں اسپتال پہنچیں جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس کی جانب سے ونود کامبلی کی گرفتار اب تک عمل میں نہیں لائی گئی۔