اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

ویرات کوہلی کے ساتھ کھیلنے والے سابق بھارتی کرکٹر کا انتقال

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی (8 مئی 2026): بھارت کے لیجنڈری اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ کرکٹ کھیلنے والے سابق کھلاڑی دنیا سے کوچ کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈر 19 کرکٹ میں بھارت کی عالمی سطح پر نمائندگی کرنے والے سابق کرکٹر امان پریت سنگھ گل 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امان سنگھ کا انتقال چندی گڑھ میں ہوا۔ وہ پنجاب کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل چکے تھے اور بھارت کی انڈر 19 ٹیم کا بھی حصہ رہے تھے۔

آنجہانی کرکٹر نے 2007 میں بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی تھی اور لیجنڈری کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کیا تھا۔

اپنی تیز بولنگ کی وجہ سے پہچانے جانے والے امان سنگھ نے بھارتی انڈر 19 ٹیم کے ساتھ انگلینڈ، سری لنکا اور ملائیشیا کے دورے کیے تھے۔

Image

امان پریت سنگھ گل کے انتقال پر ویرات کوہلی، یوراج سنگھ سمیت بھارتی کرکٹ شخصیات اور شائقین کرکٹ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ویرات کوہلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امن پریت گل کے انتقال کی خبر سن کر صدمہ ہوا جبکہ یوراج سنگھ نے کہا کہ امن پریت سنگھ گل ایک خاموش، محنتی اور کرکٹ سے محبت کرنے والے کھلاڑی تھے، ان کے انتقال پر دلی افسوس ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں