تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیری ہم سے دور ہوگئے، سابق بھارتی وزیرخارجہ

نئی دہلی : سابق انڈین وزیرخارجہ یشونت سنہا نے کہا ہے کہ ہماری غلط پالیسیوں اور نامناسب رویوں کی وجہ سے کشمیری عوام بھارت سے دور ہو رہے ہیں.

حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما بھارتی میڈیا کودیے گئے انٹرویود میں اہنی ہی حکومت پر تنقید کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اگر یہ پالیسی جاری رہے تو کشمیری عوام بھارت سے اتنی دور ہوجائے گی کہ پھر واپسی ممکن نہیں ہو پائے گی.

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ 10 ماہ سے کوششوں میں لگا ہوا ہوں کہ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کا وقت مل جائے تاکہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور میں اپنے تجربات وزیراعظم تک پہنچا سکوں.

یشونت سنہا جو بھارت کے سابق وزیر خارجہ بھی ہے کا کہنا تھا کہ کشمیرعوام کا بھارت پر سے اعتماد اُٹھ گیا ہے جو کہ الارمنگ صورت حال ہے اور اگر اس چیز کا تدارک نہ کیا گیا تو معاملہ سنگین رخ اختیار کرجائے گا.

سابق وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سے اپیل کروں گا کہ کشمیریوں کا بھارت پر اعتماد بحال کرنے کے لیے راست اقدامات کیے جائیں اوران کی ناراضی کو دور کرتے ہوئے زخموں پر مرہم رکھے جائیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -