فیصل آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ راجہ نادر پرویز انتقال کر گئے ، وہ پانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی راجہ نادر پرویز انتقال کر گئے ہیں، مرحوم کی عمر 78 سال تھی اور وہ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔
راجہ نادر پرویز کی نماز جنازہ شام 4 بجے ریس کورس گراؤنڈ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی، راجہ نادر پانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سابق وفاقی وزیر کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک زیرک سیاستدان اور پارلیمنٹ کے فعال رکن تھے۔
انہوں نے کہا کہ راجہ نادر پرویز نے عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے گرانقدر خدمات انجام دیں اور ان کی سیاسی و پارلیمانی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


