ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

سرفراز بگٹی نگراں حکومت چھوڑ کر کس سیاسی جماعت میں شامل ہوگئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

تربت: سرفراز بگٹی نگراں حکومت چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق نگراں وزیر داخلہ نے تربت جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اعزاز کی بات ہے، نفرت اور قوم پرستی کی سیاست نے ہمیں نقصان کے سوا کچھ نہیں دیا۔

 سرفراز  بگٹی کا کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے مجھے تربت آکرپیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا کہا، اعزاز کی بات ہے کہ میں اس سرزمین پر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہا ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی وہ جماعت ہے جو پاکستان کے خلاف بیانیہ چیلنج کرے گی، آصف زرداری کی قیادت میں بلوچستان کے خطے میں امن کا سورج طلوع ہوگا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ تربت سے قوم پرست سیاست کو شکست دینے کا آغاز کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سرفراز بگٹی نے گزشتہ دنوں نگراں وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں