تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سابق کیوی کرکٹر بھی پاکستان کی وکٹوں پر بول پڑے

سابق کیوی کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول بھی پاکستانی وکٹوں پر بول پڑے اور کہا کہ سڑک جیسی وکٹوں پرجیسا بھی بولر کھلائیں کچھ نہیں کر پائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں بولروں کو وکٹوں کے حصول کے لیے خاصی تگ ودو کرنی پڑ رہی ہے اور پاکستان کے اہم بولرز انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ان فٹ بھی ہوئے جس کے بعد پاکستانی وکٹوں پر تنقید شروع ہوگئی جس میں ایک اور نیا اضافہ سابق کیوی کرکٹر سائمن ڈول کا ہے۔

سائمن ڈول نے پاکستان کی بے جان وکٹوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑک جیسی وکٹوں پر جیسا مرضی چاہیں بولر کھلا لیں وہ کچھ نہیں کر پائے گا۔

ڈول نے مزید کہا کہ پاکستان نے میر حمزہ جیسے باصلاحیت بولر کو موقع دیا۔ اُس کا فرسٹ کلاس کا ریکارڈ شاندار ہے، مگر ایسی وکٹ جہاں بولرز کے لیے کوئی مدد نہ ہو، اُس سے اچھی کارکردگی کی توقع رکھنا فضول ہے۔ وہ ایسی بے جان وکٹوں پر فرسٹ کلاس جیسی کارکردگی نہیں دکھا سکتا۔

سابق کیوی کرکٹر نے مشورہ دیا کہ پاکستان کو ٹیسٹ کے لیے ایسی بےجان وکٹیں بنانا بند کرنا چاہیے۔ بورڈ عہدیداران کو کیوریٹر کے کام میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے اور گراؤنڈ اسٹاف کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے تاکہ ایسی وکٹیں بن سکیں جہاں بیٹر اور بولر دونوں کے لیے کچھ نہ کچھ مدد موجود ہو۔

Comments

- Advertisement -