تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوی کو قتل کرنے والا تہران کا سابق میئر پھانسی سے بچ گیا

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران کے سابق میئر محمد علی نجفی اپنی بیوی کے قتل کے جرم میں سزائے موت سے بچ گئے، مقتولہ کے اہل خانہ نے علی نجفی کا جرم معاف کردیا جس کے بعد قاتل کی زندگی بچ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 30 جولائی کو 67 سالہ علی نجفی کو اپنی دوسری بیوی میترا اوستاد کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی، میترا اوستاد کو رواں سال 28 جولائی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

ایران میں مقتول کا خاندان قاتل کی سزا معاف کرنے کا مجاز ہے، ایران میں قصاص کا قانون ہے، یعنی آنکھ کے بدلے آنکھ کا قصاص لیا جاتا ہے، میترا اوستاد کے خاندان نے پہلے تو کیس لڑا مگر اب اس نے قاتل کو معاف کردیا ہے۔

مقتولہ میترا اوستاد کے بھائی مسعود اوستاد نے انسٹاگرام پوسٹ میں ایک بیان میں کہا کہ ان کے خاندان نے محمد علی نجفی کو معاف کردیا ہے، علی نجفی اور ان کے خاندان کے درمیان بعض اہم شخصیات نے ثالثی کا کردار ادا کیا جس کے بعد ان کے خاندان نے قاتل کو معاف کردیا۔

مزید پڑھیں: تہران کے سابق میئر کو بیوی کے قتل کے جرم میں سزائے موت کا حکم

انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم خون بہائے بغیر اس شخص کو معاف کرنے پر متفق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے خاندان کے وکیل محمود حجی لوئی نے بھی علی نجفی کی سزا کی معافی کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ ملزم علی نجفی اس وقت تہران کی ایک جیل میں قید ہے، اسے غیرقانونی طور پر اسلحہ رکھنے کے جرم میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا علی نجفی کی سزائے موت کی معافی سے قید کی سزا میں کوئی کمی کی جائے گی یا نہیں۔

Comments

- Advertisement -