The news is by your side.

Advertisement

مس سنگاپور فہمینہ چوہدری قتل کیس، مرکزی مجرم کوسزائے موت سنادی گئی

اسلام آباد :عدالت نے مس سنگاپور فہمینہ چوہدری قتل کیس میں مرکزی مجرم معاذ وقار کوسزائے موت سنادی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں مس سنگاپورقتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجادنے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے، مرکزی مجرم معاذ وقارکو پھانسی جبکہ شریک جرم ڈرائیور آصف کوعمرقید کی سزا سنادی۔

اکتوبردو ہزار تیرہ میں مجرمان ماڈل فہمینہ چوہدری کواشتہاری کمپنی کے کنٹریکٹ کاجھانسہ دے کر اسلام آباد لائے اور اسے اغوا کرلیاتھا۔ مجرمان نے مقتولہ کے ورثا سے دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا، تاوان نہ ملنے پر ملزمان نے ماڈل کو قتل کردیاتھا۔

تھانہ آبپارہ پولیس نے مجرمان کے خلاف مقتولہ کی ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا اور دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے تفتیش کی۔ دوران تفتیش مجرم معاذ وقار نے فہمینہ چوہدری کے قتل کااعتراف کیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں