جیکب آباد : پیپلز پارٹی کے ایم این اے اعجاز جکھرانی کے والد سابق ایم این اے بابل خان جکھرانی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی.
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم این اے اعجاز جکھرانی کے والد اور سابق این اے بابل خان جکھرانی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی.
بابل خان جکھرانی کا کہنا تھا کہ گذشتہ آٹھ برس کے دوران پیپلزپارٹی والوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی اور شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا.
انہوں نے کہا کہ شہری تعلیم،صحت ،پینے کے صاف پانی ،نکاسی آب سمیت تمام بنیادی سہولتو ں سے محروم ہیں،اب وقت آگیا ہے شہری پیپلز پارٹی کے لٹیروں کا احتساب کریں.
انہوں نے کہا کہ بائیس جون کا دن پیپلز پارٹی کے لٹیروں کی بد ترین شکست کا دن ہوگا اور انشاء للہ پی ٹی آئی کا امیدوار راجہ خان جکھرانی کامیاب ہونے کے بعد جیکب آباد شہر کی قسمت بدل دے گا.