بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

ایم کیوایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے بانی رہنما سلیم شہزاد طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی بنیاد رکھنے والے رہنماؤں میں شامل سلیم شہزاد لندن میں انتقال کرگئے، وہ گردے اور جگر کے سرطان میں مبتلا تھے جس کے لیے وہ لندن کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

مرحوم نے سوگواران میں بیوہ اور5 بیٹیوں کو چھوڑا ہے جبکہ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی تدفین دو روز بعد لندن میں ہی ہوگی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ سلیم شہزاد زمانہ طالب علمی میں اے پی ایم ایس او کے حصہ بنے۔ وہ انیس سو اٹھاسی اور انیس سونوے میں ممبر قومی اسمبلی بنے۔

ایم کیو ایم کے سابق رہنما گرفتاری سے بچنے کے لیے 1992 میں لندن چلے گئے تھے۔ وہ پندرہ سالہ خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے دو ہزار سات میں کچھ عرصے کے لیے وطن واپس آئے۔

سلیم شہزاد کو 2013 میں پارٹی کی رابطہ کمیٹی لندن سے نکال دیا گیا تھا بعد ازاں ان کی پارٹی رکنیت بھی ختم کردی گئی تھی۔

ایم کیوایم رہنما سلیم شہزاد کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں ایم کیوایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کو کراچی ایئرپورٹ پرگرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ ایف آئی اے حکام نے ان کا پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں