کراچی (11 ستمبر 2026): پاکستان کو پہلا ہاکی ورلڈ کپ جتوانے والے سابق کپتان اور گولڈ میڈلسٹ اولمپئن خالد محمود گزشتہ روز انتقال کر گئے۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق چیمپئن کپتان خالد محمود گزشتہ روز انتقال کر گئے، جنہیں آج فیصل آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ و تدفین نے کھیل سے وابستہ افراد اور عزیز واقارب نے شرکت کی۔
خالد محمود رائٹ آؤٹ پوزیشن پر کھیلتے تھے۔ پاکستان کو افتتاحی ہاکی ورلڈ کپ میں ہی اپنا اولین ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز ان کی ہی قیادت میں حاصل ہوا تھا۔
اسپین کے شہر بارسلونا میں 1971 میں کھیلے گئے پہلے افتتاحی ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے اسپین کو 1-0 سے ہرا کر پہلا عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
اس کے علاوہ خالد محمود 1968 کے میکسکو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنی والی ٹیم کے رکن تھے۔
ہاکی کے کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی رہے۔


