جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

رضوان کو واپس کیوں بلایا؟ سابق کرکٹر سدرلینڈ پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

بگ بیش لیگ میں محمد رضوان کو واپس بلانے پر سابق کرکٹر نے میلبرن رینیگیڈز کپتان سدرلینڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گزشتہ روز سڈنی تھنڈرز اور میلبرن کے خلاف میچ کھیلا گیا۔ میلبرن رینیگیڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

میچ کے دوران اس وقت عجیب صورتحال دیکھنے میں آئی جب محمد رضوان کو سست بیٹنگ کرنے پر ریٹائرڈ ہرٹ کر کے میدان سے واپس بلا لیا گیا اور ان کی جگہ کپتان سدر لینڈ بیٹنگ کرنے گئے۔

رضوان نے اس وقت تک 23 گیندوں پر 26 رنز بنائے تھے اور ٹیم کا اسکور 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز تھا لیکن سدرلینڈ بھی ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے اور رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

میلبرن رینیگیڈ کو میچ میں شکست ہوئی اور سڈنی تھنڈرز نے میچ باآسانی جیت لیا۔

تاہم سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے میلبرن رینیگیڈز کے کپتان کی اننگ شیئر کی اور لکھا کہ یہ محمد رضوان کے کپتان کی کارکردگی ہے جس نے انہیں باہر بلایا ہے، اس کو شرم آنی چاہیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں