The news is by your side.

Advertisement

کراچی:ڈاکٹر عاصم کو طبیعت بحال ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

کراچی : سابق وزیر ڈاکٹرعاصم کی تمام ٹیسٹ رپورٹس نارمل آگئیں ہیں اور طبیعت بحال ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا،جس کے بعد رینجرز سابق وزیر کو قومی ادارہ امراض قلب سے لے گئی ہے.

معالجین نے سابق وزیر ڈاکٹر عاصم کو فٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی طبیعت بہتر ہے۔ٹیسٹ رپورٹس بھی نارمل ہیں، اسلئے سابق سینیٹر چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کو قومی ادارہ برائے امراض قلب سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

میڈیکل بورڈ کی اجازت کے بعد رینجرز اہلکار ڈاکٹر عاصم کو اپنے ساتھ لے گئے.

ڈاکٹر عاصم کو دل میں تکلیف کے باعث گزشتہ ہفتے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، ڈاکٹر عاصم حسین پر دہشتگردوں کوسہولت دینے،کرپشن اور اختیارات کےناجائز استعمال کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا.

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم کو نوے روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیا ہوا ہے.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں