تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم، ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

اسکیم بنائی گئی ہے مجھے نااہل کروا کر نواز شریف کو واپس لایا جائے، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو پاکستان لانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے، ایک اسکیم بنائی گئی ہے کہ عمران خان کو بھی نااہل کردیا جائے اور اس کے بعد نوازشریف کیساتھ الیکشن کی اجازت دی جائے.

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ساری دنیا میں ایسے دور آتے ہیں جب انسانوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، آمریت یا بادشاہت میں بھی کوشش ہوتی ہے انسانی سوچ کو کنٹرول کیا جائے، وہ کنٹرول معاشرے کی بہتری کیلئے نہیں بلکہ انسانوں پر حکومت کیلئے ہوتا ہے، تاریخ گواہ ہے وہ معاشرے آگے بڑھے جنہوں نے رائے کی آزادی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری بھی کوشش ہوتی ہے ہمیشہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھوں، برطانوی اور پاکستانی معاشرے کو بہت قریب سے دیکھا ہے، پاکستان میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قانون ہے، ریاست مدینہ میں حضور ﷺ نے انسان کو آزاد کردیا تھا، جو انسان آزاد ہوتا ہے وہی بڑے کام کرتا ہے غلام کبھی بڑے کام نہیں کرتا۔

عمران خان نے کہا کہ علامہ اقبال کی بھی شاعری دیکھیں انہوں نے بھی ہمیشہ آزادی کی بات کی ہے، غلامی انسان کے ذہن کو ہمیشہ غلام رکھتی ہے، جب میں حقیقی آزادی کی بات کرتا ہوں تو کوشش ہوتی ہے میری قوم آزاد ہو۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مجھے کبھی آزاد میڈیا سے خوف نہیں رہا، کہتے ہیں میں نے اپنے دور میں میڈیا کی آزادی سلب کی ہے، ڈکٹیٹر ہمیشہ میڈیا پر کنٹرول چاہتا ہے کیونکہ وہ آزادی اظہار رائے سے ڈرتا ہے، ان لوگوں کوخطرہ اس لیےہوتاہےکیونکہ انہوں نےکرپشن کی ہوتی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ میں کردار کشی کا کیس لڑچکا ہوں، برطانیہ میں آزادی اظہار رائے ہے تو وہاں کردارکشی کے قانون بھی ہیں، نجم سیٹھی نے مجھ پر الزامات لگائے، میں وزیراعظم تھا مجھے انصاف نہیں ملا، ہمارے معاشرے میں جب وزیراعظم کو انصاف نہیں ملے گا تو عام آدمی کا کیا ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی نے ایک دوسرے پر کرپشن کے کیسز بنائے، میں سیاست میں کرپشن کے خلاف آیا تھا، جس ملک میں قانون کی بالادستی نہ ہو وہاں کرپشن ہوتی ہے، طاقتور کو جب تک قانون کے نیچے نہیں لاتے وہاں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ اسٹیبلشمنٹ سازش میں ملوث تھی، لیکن ان سے پوچھتا ہوں کہ آپ نے ان لوگوں کو کیسے مسلط ہونے دیا، آپ لوگ خود بتاتے تھے یہ لوگ کتنی چوریاں کیا کرتے تھے، 30 سال یہ ملک کو لوٹتے آرہے ہیں آپ نے ہی ان کے کیسز دکھائے ہیں، یہ ملک کو لوٹتے رہے پھر بھی انہیں کیوں مسلط ہونے دیا۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو پاکستان لانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے، ایک اسکیم بنائی گئی ہے کہ عمران خان کو بھی نااہل کردیا جائے اور اس کے بعد نوازشریف کیساتھ الیکشن کی اجازت دی جائے، میرا موازنہ نوازشریف کیساتھ کیا جارہا ہے جو کبھی نہیں ہوسکتا۔

Comments

- Advertisement -