جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

سابق وزیراعظم نے دوبارہ کھلنے والے نیب کیسز کو ویلکم کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے پر نیب کیسز دوبارہ کھلنے پر ویلکم کہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب ترامیم سپریم کورٹ کی جانب سے کالعدم ہونے پر دوبارہ نیب کیسز کھلنے پر کیسز کو ویلکم کرتے ہوئے ازراہ تنفن کہا ہے کہ نیب کے سامنے اب نہ کوئی بندہ رہا اور نہ بندہ نواز، نیب قوانین میں ہم بھی شامل ہیں اور تمام سابق وزیراعظم اور صدور بھی شامل ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاسی پارٹی کا منشور غریب کا منشور ہونا چاہیے۔ ہم پہلی جماعت تھے جس نے امیدواروں سے درخواستیں مانگیں اور ہم آج بھی الیکشن کے لیے تیار ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ہی انتخابات کا فیصلہ کرنا ہے۔ اگر کوئی حتمی تاریخ آ جائے تو عوام میں پایا جانے والا اضطراب ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کو خوش آمدید کہتے ہیں تاہم لیول پلے فیلڈ کا مطلب لائیک اور ڈس لائیک نہیں ہونا چاہیے۔ ہم نے ابھی تک کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کیا، حلقہ بندیوں پر جہاں ضروری ہوا وہاں اعتراضات اٹھائیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ علیحدہ صوبہ اب صرف ہمارا نہیں سب کا مطالبہ ہے، صوبے کا بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا تھا، تحریک انصاف کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور اب بھی تیار ہیں، جب وہ عروج پر تھے تو اس وقت بھی ہم جیتے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں