(13 جنوری 2026): فلم دیکھنا ایک شخص کی زندگی کی آخری تفریح ثابت ہوئی فلم بینی کے دوران ایک شخص دل کا جان لیوا دورہ پڑنے کے باعث چل بسا۔
دنیا میں فلم بینی کو ایک صحت مند تفریح گردانا جاتا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد سینما ہالوں میں بڑی اسکرینوں پر فلم دیکھنے کی شوقین ہوتی ہے۔
تاہم فلم بینی کا ایک افسوسناک واقعہ بھارت میں پیش آیا، جہاں ایک تھیٹر میں فلم دیکھنے کے دوران ایک شخص کو اچانک دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا اور وہ طبی امداد ملنے سے قبل ہی چل بسا۔
بھارتی میڈیا کے مطبق لالہ کوکٹ پلی کے ارجن تھیٹر میں میگا اسٹار چرنجیوی کی فلم دیکھتے ہوئے ایک نوجوان کو دل کا دورہ پڑا۔ قبل اس کے کہ اس کو کوئی طبی امداد فراہم کی جاتی، وہ دم توڑ گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ فلم کی نمائش کے دوران پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس وہاں پہنچ گئی اور لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔
متوفی کی شناخت ریٹائرڈ اسسٹنٹ سب انسپکڑ آنند کمار کے نام سے ہوئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


