پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

سابق صدر آصف زرداری کی طبعیت ناساز، اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہونے پر نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر کو سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر ڈاکٹرز کی ٹیم کو فوری طور پر بلاول ہاؤس طلب کیا گیا۔

ڈاکٹرز نے آصف زرداری کے بلڈپریشر اور سینے میں تکلیف کی شکایت پر معائنہ کیا اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔

ڈاکٹرز کی ہدایت پر سابق صدر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے مزید ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری کو تیزبخار ہے اور ان کا شوگر لیول انتہائی کم ہوگیا، ان کا کلفٹن کے نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت12جنوری کوہوگی، 8ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن میں آصف زرداری کےوارنٹ گرفتاری جاری ہوچکےہیں۔

جعلی اکاؤنٹس کیسزمیں بریت سےمتعلق کیس کی سماعت19جنوری کوہوگی جب کہ ضمنی ریفرنس خارج کرنےسےمتعلق کیس کی سماعت20جنوری کوہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں