اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

سابق صدر سپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی فائرنگ سے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

سپریم کورٹ بار کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ہیں انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

اے آر وائی نیوز کے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائیکورٹ بار روم میں پیش آیا جہاں وہ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اسپتال میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے چل بسے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سینیئر وکیل عبدالطیف آفریدی پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کی جیب سے لا کالج کا کارڈ برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سیکیورٹی سخت ہوتی ہے اور واک تھرو گیٹ بھی لگے ہوئے ہیں تاہم ملزم اپنے پاس موجود لا کالج کا کارڈ دکھا کر ہائیکورٹ کے احاطے اور پھر بار روم میں داخل ہوا اور وہاں فائرنگ کردی۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق عبدالطیف آفریدی کی میت کو ان کے اہلخانہ وصول کرکے گھر لے جا چکے ہیں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں