تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سابق وزیراعظم معین قریشی چل بسے

واشنگٹن:سابق نگران وزیراعظم معین الدین قریشی86برس کی عمرمیں انتقال کرگئے‘ انہوں نے 1993 میں بطور نگران وزیر اعظم اپنے فرائض انجام دیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق 26 جولائی1930 کولاہورمیں آنکھ کھولنےوالےسابق نگران وزیراعظم معین الدین قریشی عرصہ چالیس برس سے امریکہ میں مقیم تھے‘ آپ کافی عرصے سےانتہائی علیل تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سابق نگران وزیر اعظم معین الدین قریشی کی نماز جنازہ امریکی ریاست میری لینڈمیں ہفتےکواداکی جائے گی‘انہوں نےسوگواران میں2بیٹے اور2بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

معین قریشی18 جولائی1993سے19 اکتوبر1993 تک نگران وزیراعظم رہے‘ انہوں نےورلڈبینک میں سینئرنائب صدر برائے فنانس کے طورپربھی خدمات انجام دیں۔

انہوں نے پنجاب یونیورسٹی اور امریکا کی انڈیانا یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی‘ معین الدین قریشی مشہور ماہر اقتصادیات اورسول سرونٹ تھے۔

ان کے انتقال پر امریکہ میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی سمیت دیگر اہم شخصیات نے افسوس کااظہار کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -