انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو جلاو گھیراو اور ہنگامہ آرائی کیس میں دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے میاں محمود الرشید کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا اور پولیس نے میاں محمود الرشید کا
جسمانی ریمانڈ مانگا.
عدالت نے دو دن کا جسمانی ریمانڈ دے دہا اور پولیس کو ہدایت کی کہ محمود الرشید کو دوبارہ 18 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے. عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیش کے بارے میں رپورٹ بھی مانگ لی۔
پولیس نے موقف اختیار کیا کہ جناح ہاوس پر حملہ میں میاں محمودالرشید ملوث ہیں اور ان کی فاٸرنگ لوگ زخمی ہوٸے ۔ عدالت میں جناح ہاوس کے باہر ہنگامہ آراٸی کی ویڈیو بھی چلاٸی گٸی۔
میاں محمودالرشید نے بیان دیا کہ وہ کور کمانڈر ہاوس کے چوک میں موجود تھے مگر رش ہونے کی وجہ سے وہ آگے نہ جاسکے اور واپس چلے گٸے ۔