site
stats
پاکستان

کوئٹہ: سابق سیکریٹری ہائرایجوکیشن چار ماہ کی گمشدگی کے بعد گھر پہنچ گئے

کوئٹہ:سابق سیکریٹری ہائرایجوکیشن عبداللہ جان چار ماہ کی گمشدگی کے بعد اچانک گھرپہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق 15 مارچ کو اپنی رہائش گاہ کے سامنے سے مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے عبداللہ جان آج صبح خود گھر پہنچ گئے۔ بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کی بازیابی کے لیے کوئی تاوان ادا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ والد صاحب آج صبح خود گھر پہنچے ہیں، والد نے بتایا انہیں 4 ماہ تک ایک کمرے میں بند رکھا گیا اور کل انہیں نوشکی کے علاقے میں چھوڑا گیا۔بیٹے کے مطابق والد صاحب موٹرسائیکل اور پرائیوٹ ٹرانسپورٹ استعمال کر کے نوشکی سے کوئٹہ گھر پہنچے۔

پڑھیں: کوئٹہ: سیکرٹری ہائی ایجوکیشن اغوا‘ وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لے لیا

سابق سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کی رہائی پر بلوچستان حکومت نے اطمینان کا اظہار کیا اور سیکریٹری داخلہ و ڈی آئی جی کوئٹہ نے عبداللہ جان کے گھر کا دورہ کیا اور رہائی پر مبارک باد دی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top