اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اہلیہ سمیت اسلام آباد پولیس نے پریس کلب کے باہر سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق سمیت 10 مظاہرین کو پریس کلب کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں سینیٹر مشتاق کی اہلیہ سمیت متعدد خواتین بھی شامل ہیں۔

گرفتار شدگان میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ سنیٹر مشتاق کی قیادت میں مظاہرین ڈی چوک میں احتجاج کرنا چاہتے تھے جب کہ پولیس نے ریڈ زون کو پہلے ہی سیل کر رکھا ہے۔

- Advertisement -

سیوہ غزہ کمپین کے تحت یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب پولیس نے مشتاق احمد خان اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا ہو۔

مشتاق احمد خان جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر ہیں اور وہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاجی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے اسلام آباد کے ڈی چوک میں دھرنا بھی دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں