پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سُک یول کو سزا سنادی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

عدالت نے جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سُک یول کو مارشل لاء کیس میں 5 سال قید کی سزا سنادی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر یون سُک یول کو انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور دسمبر 2024 میں مارشل لاء کا اعلان کرنے کے الزامات پر مجرم قرار دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق سابق صدر پر مارشل لاء کے اعلان پر حکام کو اپنی گرفتاری کے وارنٹ پر عمل درآمد سے روکنے اور سرکاری دستاویزات کو من گھڑت بنانے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

جنوبی کوریا کے میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق صدر یون سک یول کے خلاف عدالتی فیصلے کو براہِ راست دکھایا گیا۔

ایران سے متعلق تمام آپشن بدستور کُھلے ہیں، وائٹ ہاؤس

واضح رہے کہ استغاثہ نے سیول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ میں حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یون سوک یول اور ان کے سابق وزیرِ دفاع کم یونگ ہیون نے اقتدار میں برقرار رہنے کے لیے ایک منظم منصوبہ بنایا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں