پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم کو 23 سال قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

سیئول (21 جنوری 2026) جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق وزیراعظم ہان کو مارشل لا کیس میں 23 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم ہان ڈک سو کو ملک میں مارشل لا میں معاون کردار ادا کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے 23 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیئول ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج لی جن گوان نے سابق وزیراعظم کے اقدامات کو بغاوت قرار دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ہان ڈک سو نے بطور وزیراعظم اپنے فرض اور ذمہ داری کو آخر تک نظر انداز کیا۔ ان کے اس مجرمانہ اقدام پر عدالت انہیں 23 سال قید کی سزا سناتی ہے۔

جج لی نے کہا کہ ہان کے باس یون سک یول (سابق صدر) کی طرف سے دسمبر 2024 میں مارشل لا کے حکم نامے کا مقصد "آئینی نظام کو پامال کرنا” تھا اور یہ بغاوت کے مترادف تھا۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی عدالت نے چند روز قبل سابق صدر یون سُک یول کو انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور دسمبر 2024 میں مارشل لا کا اعلان کرنے کے الزامات پر مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سُک یول کو سزا سنادی گئی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں