site
stats
پاکستان

ایس ایس پی راؤ انوار کو انکوائر ی میں کلیئر قرار دے دیا گیا

کراچی : ایس ایس پی راؤ انوار کو انکوائری میں کلیئر قرار دے دیا گیا، خواجہ اظہار کو گرفتار کرنے پر راؤ انوار کے خلاف انکوائر ی کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں ان کاؤنٹر اسپیشلسٹ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کوکلین چٹ مل گئی، راﺅ انوار سے متعلق بنائی گئی کمیٹی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو اپنی رپورٹ پیش کردی ہے راؤ انوار کیخلاف ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہار کو گرفتار کرنے پر انکوائری کی گئی تھی، ڈی آئی جی ڈاکٹر جمیل نے راؤ انوارکو انکوائر ی میں کلئیر قرار دیا۔

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ راؤ انوار نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا تھا۔


مزید پڑھیں : پولیس کے ہاتھوں خواجہ اظہار گرفتار، ایس ایس پی راؤ انوار معطل


یاد رہے کہ سولہ ستمبرکو ایم کیوایم کے رکن اسمبلی خواجہ اظہار کو گرفتار کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ نے راؤ انوار کو معطل کردیا تھا، راؤ انوار نے اپنی معطلی کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے قانون کے مطابق خواجہ اظہار کو گرفتارکیا۔


مزید پڑھیں : ایس ایس پی راؤ انوار کو بحال کردیا گیا


راؤ انوارانیس نومبر کو بحال کردیئے گئے تاہم انہیں کہیں تعینات نہیں کیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top