لاہور(12 جنوری 2026): پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر محمد الیاس انتقال کرگئے۔
محمد الیاس کو کچھ روز قبل علاج کے لئے مقامی اسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی سرجری ہوئی تھی، 79 سالہ محمد الیاس کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
واضح رہے کہ محمد الیاس نے 10 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ 82 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے، محمد الیاس پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر بھی رہے۔
وہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے بھی ہیڈ رہے تھے، ان کی نماز جنازہ کا اعلان کل کیا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



