تازہ ترین

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

امریکی بحریہ کے سابق ایڈمرل کو 18 ماہ قید کی سزا

ورجینیا: عدالت نے امریکی بحریہ کے سابق ایڈمرل کو رشوت کے الزام میں 18 ماہ قید کی سزا سنادی۔

امریکی بحریہ کے سابق ایڈمرل کو بڑے پیمانے پر رشوت اسکینڈل کے کیس میں 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی، 56 سالہ سابق ایڈمرل رابرٹ گلبیئو کو سنگاپور کے دفاعی ٹھیکیدار اور ملائیشیائی تاجر ليونارد فرینكس سے تحفہ لینے کے الزام میں گزشتہ سال مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔

اگرچہ گلبیئو نے فیڈرل ایجنٹوں سے کہا کہ اس نے کوئی تحفہ نہیں لیا۔

رشوت اسکینڈلز پر رابرٹ کی تنزلی کرکے کپتان بنادیا گیا تھا، سابق ایڈمرل پر رشوت کے عوض ملائیشین تاجر کو دفاعی کنٹریکٹر دینے کا الزام تھا۔


مزید پڑھیں : رشوت لینے کا الزام، امریکی بحریہ کے 9افسروں پر فرد جرم عائد


یاد رہے رواں سال مارچ میں رشوت لینے کے الزام پر امریکی بحریہ کے ریٹائرڈ ایڈمرل سمیت نو حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسروں پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی۔

امریکی بحریہ کے افسروں پر ایک غیر ملکی کونٹریکٹر کی جانب سے پرتعیش سفری سہولتیں اور دیگرمراعات قبول کرنے کا الزام تھا جبکہ بدلے میں امریکی بحریہ کے افسروں نے کونٹریکٹر کو بحریہ کی خفیہ اور اندرونی معلومات فراہم کیں تھیں۔

گزشتہ سال امریکی بحریہ کے ایک اعلیٰ افسر کو کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر ساڑھے 6 برس قید اور بھاری جرمانہ عائد کیا گیا تھا ، امریکی بحریہ کے کمانڈراور سیونتھ فلیٹ بحری بیڑے کے اعلیٰ اہلکار مائیکل وینیک پر الزام تھا کہ انہوں نے لاکھوں ڈالرز رشوت کے عوض امریکی بحریہ کی خفیہ معلومات ایک ملائشین ڈیفینس کنٹریکٹرکو فراہم کیں تھیں۔

واضح رہے کہ امریکی بحریہ میں بدعنوانی کی تحقیقات دو ہزار تیرہ میں شروع ہوئی تھیں اوراب تک پچیس حاضرسروس اور ریٹائرڈافسروں پر رشوت لینے پر فردجرم عائد کی جا چکی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -